- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 20 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر فلڈ بند مرآباد، فلڈ بند دوآبہ اور فلڈ بند سنکی کا وزٹ کیا اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، واپسی پر غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کا نوٹس کیتے ہوئے احمد خان چوک اور دوآبہ ریلوے پھاٹک پر قائم پیٹرول ایجنسی، پر رک کر اپنی نگرانی میں غیر قانونی ایجنسیوں کو ختم کرادیا اور سامان بحق سرکار ضبط کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور اور سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد کو ایجنسی مالکان کے خلاف استغاثہ دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
- Advertisement -