نوشہرہ ورکاں ۔ 28 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سمیرا عنبرین اور اسسٹنٹ کمشنرز( سٹی اقراء مبین، صدر ناصر شہزاد، وزیر آباد مراد حسین، کامونکی ماہم واحد، نوشہرہ ورکاں جواد حسین) نے محرم کے روٹس کے وزٹس، روزانہ منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس پر انتظامات، ریونیو، لوکل گورنمنٹ کے افسران کے افسران و فیلڈ سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر فول پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے، ڈیوٹی روسٹر جاری کیا جائے اور وہ خود، ریونیو افسران، لوکل گورنمنٹ افسران اور ریونیو، لوکل گورنمنٹ کا فیلڈ سٹاف( یونین کونسل سیکرٹریز) خود موجود رہیں