ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف خان کاکڑ کی سربراہی میں یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر ریلی کا انعقاد

142
Takbeer Day
Takbeer Day

کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف خان کاکڑ کی سربراہی میں یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ پولیس و لیویز فورس کے افسران، قبائلی و سیاسی عمائدین و راہنماؤں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء پاکستان زندآباد، یوم تکبیر اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور یومِ تکبیر سے منصوب بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ا س موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ہرنائی نے پوری پاکستانی قوم اور فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ٹھیک 26 سال قبل 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں مجبوراََ ایٹمی دھماکے بھارت کے مذموم عزائم کو بھانپتے ہوئے کیے۔ ڈی سی ہرنائی نے اس موقع پر کہا کہ ایٹمی تجربات کرنے کے بعد ہم نے دنیا پہ ثابت کر دیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اور ہمارے ایٹمی اثاثے اور میزائل پروگرام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کے پر موقع پرہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کو اب اقتصادی،معاشی، سیاسی اور تجارتی غرض یہ کہ ہر میدان میں کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کی سلامتی بقا اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی اور عوام سے بھی ملک کی سلامتی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی۔