- Advertisement -
بھکر۔ 26 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، مارکیٹ کنٹرول اور گرانفروشی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مارکیٹوں میں باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔
- Advertisement -
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مزید کہا کہ تمام اشیائےخوردونوش اور بالخصوص چکن کے نرخوں کی سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کیجائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز مہتاب احمد خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
- Advertisement -