پشاور۔ 22 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنردیرلوئر واصل خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم 26 فروری تایکم مارچ 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقدکیاگیا۔اجلاس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹرعلی اضغر، ڈویژنل ای پی آئی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر منصورکےعلاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اورنمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں این سٹاف آفیسر نے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں، فیلڈ فارمیشن، مختلف انڈیکیٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنرنےانسدادِ پولیو مہم کے مختلف انڈیکیٹرز، اور دئیے گئے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیاجن میں پولیو مائیکرون پلان کے تمام انڈیکیٹرز پرعمل درعمل یقینی بنانے، مس چلڈرن، ریفوزل بروقت کورکرنا، ایریا انچارج مانٹیرنگ اورکوالٹی کمپین یقینی بنانا شامل تھا،انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران مارننگ اسمبلی کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، پولیس اورلیویزاہلکارتمام پولیو ورکرزمارننگ اسمبلی میں موجود ہونگے۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوسیکورٹی پلان محکمہ صحت کے ساتھ شئیرکرنے کی ہدایت کی اورپولیومہم کے دوران فیلڈ پولیو ورکرزکو فول پروف سیکورٹی کور یقینی بنائے جبکہ پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے لئے پولیوکنٹرول روم شام تک فعال رہے گا،انہوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹرعلی اضغر کو بچوں کے لئے علیحدہ خسرہ وارڈ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی، پانچ روزہ پولیو مہم کے لیے ایک ہزار تین سو دس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مہم کے دوران 3 لاکھ 45ہزار833 بچوں کو پولیواوروٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں جائیں گے۔