- Advertisement -
کوئٹہ۔ 07 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن ریٹائرڈجمیل احمد بلوچ کے احکامات پر 14 اگست یوم آزادی کے سلسلے میں ضلع بھرمیں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہےسرکاری سطح پرتقریبات کے جامع اور پر امن انعقاد کیلئے موثر انتظامات کئے جاریے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کی جانب سے یوم آزادی 14 اگست اورمعرکہ حق قومی جوش وخروش سے منایاجائیگا اس سلسلے میں پرچم کشائی ریلی اور مختلف تقاریب کے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ سکولوں اور کالجوں میں رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا۔ واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کی بطورڈپٹی کمشنر تعیناتی سے نہ صرف عوام الناس کو سروسز ڈیلیوری ممکن ہوئی ہے بلکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں ہر اقدامات جاری ہیں۔
- Advertisement -