ڈھاکہ میں کشتی ڈوبنے سے 32 افراد ہلاک ، ​​40 لاپتہ

198

ڈھاکہ ۔26ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں کشتی ڈوبنے سے 32 افراد ہلاک 40 لاپتہ ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 468 کلومیٹر دور بنگلہ دیش کے شمالی ضلع پنچ گڑھ میں دریائے کراتویا میں اتوار کو پیش آیا جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد پیر کو بڑھ کر 32 ہو گئی جبکہ 30 سے ​​40 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ، دریا سے 7 لاشیں نکال لی گئی ہیں ،حکام کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جنکی تعداد 100 تھی،کشتی اوور لوڈنگ کی وجہ سے ڈوبی ۔

بتایا گیا کہ بنگلہ دیش میں فیری اور کشتی کے حادثات عام ہیں کیونکہ یہاں کشتیاں سینکڑوں دریاؤں سے گزرتی ہیں ،کشتیوں کے ذریعہ سفرجنوبی ایشیائی ملک میں نقل و حمل کا ایک اہم ذریعہ ہے اور ان میں اکثر زیادہ تعداد میں لوگ سوار ہوتے ہیں ۔