ڈی آئی جی آپریشنز کی جامع مسجد بلا ل گارڈن ٹاون میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

82
DIG Operations
DIG Operations

لاہور۔15نومبر (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ قانون کی بالا دستی اور متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے۔مظلوم کے ساتھ زیادتی و ناانصافی ہرگز برداشت نہیں۔

جھوٹے مقدمات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد بلال احمد بلاک گارڈن ٹاون میں کھلی کچہری میں شہریوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ سمیت ودیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اور ایس پی ماڈل ٹاون سمیت دیگر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور پولیس وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے سماجی و معاشرتی مسائل حل کرنے کیلئے ان کی دہلیز پر موجودہے۔شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے لاہور پولیس کی ہر تحصیل میں جمعہ کو ایک سو سے زائد مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقادعمل میں لایا جارہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے شہریوں کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔کھلی کچہریاں عوام میں پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔

علاوہ ازیں لاہور پولیس کی جانب سے نماز جمعہ کے موقع پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے۔شہر بھر کی 5ہزار سے زائد مساجد کوبھرپورسکیورٹی فراہم کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران سمیت ڈویژنل ایس پیز،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہے۔ حساس مقامات پر سنائپرزکئے گئے جبکہ شہر کی اہم شاہراں پرایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو ودیگر پٹرولنگ یونٹس موثر گشت کرتے دکھائی دیئے۔