اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زونل ایس پیز ،ایس پی ڈولفن ، ایس پی سکیور ٹی /آپریشنز ،ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ آوز اور محرر سٹاف نے شرکت کی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز شہریوں کی دادرسی کے لیے تھانوں میں اپنی مو جودگی اورقتل، ڈکیتی، رابری ،کار و موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کاروائیاں کی جائیں ،پٹرولنگ کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا ئیں ، ایس ایچ اوز اپنی موجودگی میں چیکنگ کرائیں،دوران چیکنگ شہریوں سے اخلاق سے پیش آئیں ، ڈولفن سکواڈ ہاٹ سپاٹ پر چیکنگ کریں۔
سید علی رضا نے کہا کہ امن وامان کا قیام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں