27.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی آئی جی سکھر کی جانب سے اردلی روم ، متعدد کانسٹیبلز...

ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے اردلی روم ، متعدد کانسٹیبلز کے خلاف سزائوں کے احکامات جاری

- Advertisement -

سکھر۔ 06 مئی (اے پی پی):آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی طرف سے اردلی روم منعقد کیا گیا ۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی طرف سے سب انسپکٹر عبدالرحمان کاکیپوٹو، ہیڈ کانسٹیبل ضمیر قاضی، پولیس کانسٹیبل حضور بخش ملک پر کرپشن ، غیر قانونی سرگرمیوں اختیارات کے ناجائز استعمال و تجاوز سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ۔ الزامات پر سکھر رینج میں اچھی شہرت کے حامل سینئر آفیسر سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے میرٹ کی بنیاد پر محکمہ جاتی انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

ڈی آئی جی سکھر نے انکوائری آفسر کی محکمہ جاتی انکوائری رپورٹ میں دی گئی سفارشات کا بذات خود بغور جائزہ لیتے ہوئے دوران اردلی روم سب انسپکٹر عبدالرحمان کاکیپوٹو پر محکمہ جاتی انکوائری میں تمام الزامات درست ثابت ہونے پر میجر پنشمنٹ دیتے ہوئے ایک سال کی سروس ختم کرنے کے احکامات جاری کئے، ہیڈ کانسٹیبل ضمیر قاضی پر محکمہ جاتی انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر میجر پنشمنٹ دیتے ہوئے ایک سال کی سروس ختم کرتے ہوئے تعلقہ پنو عاقل میں دوبارہ پوسٹنگ کی پابندی عائد کر دی ۔

- Advertisement -

پولیس کانسٹیبل حضور بخش ملک کو تنبیہ کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کے احکامات جاری کیے، برطرف پولیس کانسٹیبل منصور پتافی کی نوکری سے برطرفی پر دوبارہ نوکری پر بحالی کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے، برطرف پولیس کانسٹیبل جاوید احمد کلہوڑو کی نوکری سے برطرفی پر دوبارہ بحالی کی اپیل کو مسترد کرنے کے احکامات جاری کیے۔علاوہ ازیں ایک انسپکٹر اور چار اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے ٹرانسفر کی درخواستوں پر ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی آئی جی سکھر نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت ولاپرواہی،مجرمانہ سرگرمیاں، قانونی اختیارات سے تجاوز،سماجی برائیوں میں ملوث افسران و اہلکار کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں جائے گی اور ان کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593323

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں