- Advertisement -
مانسہرہ۔ 06 مئی (اے پی پی):مانسہرہ، ڈی ایس پی اوگی وحید خان نے تھانہ اوگی کے تفتیشی افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعلقہ تمام زیر التواء مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایس پی اوگی نے تفتیشی عمل کو مزید موثر، شفاف اور قانون کے مطابق بنانے کے لیے تمام تفتیشی افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مقدمات کی بروقت اور معیاری تفتیش کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو فوری انصاف میسر آ سکے۔ ڈی ایس پی اوگی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری، لگن اور قانون کی مکمل پاسداری کے ساتھ انجام دیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593248
- Advertisement -