مظفرگڑھ۔ 28 جنوری (اے پی پی):جنوبی پنجاب کے دیگرشہروں کی طرح مظفرگڑھ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ سے نمونیا کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر عامر بشیر نے بتایا ہے کہ نمونیا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ہسپتال میں نمونیا کے مریضوں کےلئے ایک علیحدہ وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔20 بیڈز پر مشتمل اس وارڈ میں نمونیا کے مرض میں مبتلا بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وارڈ میں ایکسرے اور آکسیجن کی سہولیات موجود ہیں۔وارڈ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کی دیکھ بھال کےلئے ہر وقت موجود رہتے ہیں اور نمونیا میں استعمال ہونے والی ادویات بھی وارڈ میں وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں۔