29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںڈی جی ایل ڈی اے نبیل جاوید اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل...

ڈی جی ایل ڈی اے نبیل جاوید اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئر مین سید سلطان شاہ کی اے پی پی سے گفتگو

- Advertisement -

ڈی جی ایل ڈی اے نبیل جاوید اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئر مین سید سلطان شاہ کی اے پی پی سے گفتگو
لاہور ۔ 25 مئی (اے پی پی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے صوبائی دارلحکومت لاہور مےں بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کےلئے رکھ جھیدو فیروز پور روڈ کی بجائے متبادل جگہ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور جگہ کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے، بلائنڈکرکٹ کونسل نے منظور شدہ پی سی ون کے مطابق سٹیڈیم کی تعمیر اور زمین کی لیز کی سابقہ شرائط پوری ہونے کی صورت مےں متبادل جگہ لےنے پر آ مادگی ظاہر کر دی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نبیل جاوید نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ ایل ڈی اے اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مابین بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم کی اراضی کے معاملے میں پیدا ہونے والے مسئلہ کو حل کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی شکایت کو دور کر دیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6300

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں