41.3 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومضلعی خبریںڈی جی ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کا ریسکیو چارسدہ کا...

ڈی جی ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کا ریسکیو چارسدہ کا دورہ

- Advertisement -

پشاور۔ 18 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے ریسکیو چارسدہ کے ضلعی دفتر کے دورہ کے دوران ایمبولینس سروس، کنٹرول روم، سٹور اور اکاؤنٹ سمیت تمام سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا اور خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عادل شاہ نے انکا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عادل شاہ نے ڈائریکٹر جنرل کو ریسکیو 1122 چارسدہ کی مجموعی کارکردگی، آپریشنل سرگرمیوں، درپیش مسائل اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی جی ریسکیو نے عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی خدمات کو سراہا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

- Advertisement -

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریسکیو 1122 کو مزید فعال اور مؤثر ادارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور ریسکیو 1122 کی ٹیم دن رات اس مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598379

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں