ڈی سی دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا بازاروں کا معائنہ

217
فوڈ سیفٹی

دیر لوئر ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد فواد کے خصوصی ھدایت پر خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر دیر ٹیم نے تیمرگرہ اور بلامبٹ بازار میں دودھ فروشوں کے  تمام دکانوں کی انسپکشن کی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی محمد شاکر اللہ نے عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ تمام ملک شاپس سے دودھ کے سیمپلز لے کر محکمہ لائیو سٹاک کی سڈیٹک لیباٹری سے چیک کیے گئے،

کسی بھی دودھ کے سیمپل میں کیمیکل کی آمیزش ثابت نہیں ہوئی البتہ چند دکانداروں کے دودھ میں پانی کی مطلوبہ مقدار سے زیادہ ثابت ہونے پر ہجرمانہ عائد کیا گیا۔