پشاور۔ 12 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ بشیر احمد کے ہمراہ اپنے دفتر میں پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ڈی سی نوشہرہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے موسم بہار میں 178000 پودے لگانے کےلیے ایک جامع پلان تشکیل دیا ہے اور اس ہدف کو نہ صرف پورا کیا جائے گا بلکہ اس کو کامیاب بنانے کےلیے ایک جامع منصوبہ پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول سوساٸٹی، طلباء و طالبات، تاجر برادری اور سرکاری و نجی ادارے اس موسم بہار شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔