ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں آن لائن کرائم میٹنگ کا انعقاد

157
DPO Sahiwal
DPO Sahiwal

چیچہ وطنی۔ 17 اپریل (اے پی پی):ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں آن لائن کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز نے شرکت کی ، میٹنگ میں اہم اور سنگین جرائم کے زیر تفتیش زیر بحت لایا گیا،جرائم کی شرح ، گشت کے نظام اور جرائم میں مزید کمی لا نے کے حوالہ سے نئی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات ، اور پینڈنگ چالان جلد از جلد یکسو کئے جا ئیں اور تمام دستیاب وسائل کو برو ئے کا ر لا کر اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلاکسی تاخیر مقدمات کا اندراج کیا جا ئے،ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ہر گز برداشت نہ ہو گی،پینڈنگ درخواستوں کو جلد از جلد یکسو کیا جا ئے اور جھوٹی ایف آئی کا اندراج کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جا ئے۔