سرگودھا۔ 21 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے تفتیشی افسران کےساتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ اجلاس میں تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تاہم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 36 تفتیشی افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے اور اُنکی حوصلہ افزائی کی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کم کارکردگی کے حامل تفتیشی افسران کی سرزنش کی اوراُنہیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپکو اچھے منصب سے نوازا ہے، آپ اپنی بہترین صلاحیتیں شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں صرف کریں۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ ، ایس پی ہیڈ کوارٹر شوکت جتوئی ، ڈی اہس پی ہائی وے پیٹرول یوسف چیمہ و دیگرپولیس افسران واہلکاران بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549208