- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 26 مارچ (اے پی پی):ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تھانہ ایئرپورٹ ، تھانہ سمبڑیال اور تھانہ اگوکی کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال اور ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق انہوں نے تھانہ جات کے حوالات اور کرائم ریکارڈ بھی چیک کیا اور ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سے فرداً فرداً ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور سیالکوٹ سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576276
- Advertisement -