ڈی پی او نے محرم الحرام کی آمد پر ضلع بھر کےلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

484

مظفرگڑھ۔ 08 جولائی (اے پی پی):ڈی پی او سید حسنین حیدر نے مظفرگڑھ ضلع میں محرم الحرام کے پروگرامز کےلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں 546 جلوس اور 1240 مجالس کی سیکورٹی کےلئے 2600 سے زائد پولیس اہلکاران سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔محرم الحرام میں 8 ڈی ایس پیز، 33 انسپکٹرز، 170 سب انسپکٹرز،171 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت 2600 سے زائد اہلکاران کی سیکورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے،محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں پاک آرمی کی 03، رینجرز کی 03 کمپنیاں، پنجاب کانسٹیبلری کی 50 ریزروز اور ایلیٹ فورس کی 15 ٹیمیں بھی سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گی،ان کے علاوہ ضلع بھر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں 820 مرد وولنٹئیرز اور 656 خواتین وولنٹئیرز بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔محرم الحرام مجالس اور جلوسوں میں آنے والے عزاداران کی باڈی سرچنگ کیلئے 80 واک تھرو گیٹ اور 600 میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کیا جائے گا، محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کےلئے پولیس گشت، موٹرسائیکل گشت اور پکٹس کو مامور کیا گیا ہے۔