32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کا اعلیٰ سطحی...

ڈی پی او کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس، افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 29 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او عمر طفیل کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی پی او آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن طاہر اقبال خان، ایس پی حویلیاں محمد اشتیاق، ایس پی کینٹ راجہ محبوب، جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت جملہ تھانہ جات کے انوسٹی گیشن افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے گزشتہ عرصہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او ایبٹ آباد نے ضلع بھر میں جرائم پر قابو پانے بالخصوص قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزمان، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاریوں و جرائم کے تدارک کے حوالہ سے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون عمل میں لایا جائے، مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے جبکہ موثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے جملہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی جیسے جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں سود خوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں کریں، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں جبکہ مظلوم افراد کی داد رسی کو یقینی بنائیں، عوام کے ساتھ رویہ بہتر رکھتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589410

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں