سیالکوٹ۔18مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد کی شہید کانسٹیبل شاہد محمود کے گھر آمد، فیملی سے ملاقات کی بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور شہید کی بلندی درجات کیلے دعاکی۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او نے سیالکوٹ پولیس کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہیروز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، شہیدکانسٹیبل شاہد محمود کی جرات اور بہادری پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس کے شہدا ء کے اہل ِ خانہ کی ویلفیئر کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں، پولیس کا ہر جوان سماج دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑا ہے، ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، پنجاب پولیس ہر موقع پر شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598363