ڈی پی اوسیالکوٹ کی کھلی کچہری ، عوامی شکایات سنیں

89
DPO Sialkot Faisal Shehzad
DPO Sialkot Faisal Shehzad

سیالکوٹ۔24اپریل (اے پی پی):ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نےکھلی کچہری میں عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کئے ۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات مصروف ہے، عوام کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔