34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیجیٹل نیشن بل پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت اور جدید گورننس کے قیام...

ڈیجیٹل نیشن بل پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت اور جدید گورننس کے قیام میں مدد فراہم کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن بل پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت اور جدید گورننس کے قیام میں مدد فراہم کرے گا، اس بل کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لیئرز اور پاکستان سٹیک تشکیل دی جائیں گی جو عوام کے لئے زندگی کے تمام معاملات کو آسان اور حکومت کے لئے ٹرانسفارمیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز بنائیں گی۔منگل کو وزارت آئی ٹی سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے پیش کیا گیا ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 منظور کر لیا، یہ بل ملک میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے اور معیشت، گورننس اور معاشرت کی ترقی کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن بل پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت اور جدید گورننس کے قیام میں مدد فراہم کرے گا، اس بل کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لائرز اور پاکستان سٹیک تشکیل دی جائیں گی جو عوام کے لئے زندگی کے تمام معاملات کو آسان اور حکومت کے لئے ٹرانسفارمیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز بنائیں گی۔

بل کی نمایاں خصوصیات میں ڈیجیٹل شناختی نظام کے تحت حکومتی، سماجی اور اقتصادی ڈیٹا کو مربوط کیا جائے گا، کاروبار کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی میں خاطر خواہ بہتری، شہریوں کو ان کے موبائل فون پر حکومتی خدمات اور دستاویزات تک رسائی حاصل ہوگی جس سے کسی بھی قسم کی قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت ختم ہو جائے گی اور معیشت، گورننس اور معاشرت کے لئے ایک شفاف اور مؤثر نظام کی بنیاد رکھی جائے گی، شامل ہیں۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل نیشن بل عوام کے لئے سہولتوں اور مواقع میں اضافہ کرے گا اور ڈیجیٹل معیشت کے قیام کے ذریعے پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل انقلاب کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا، یہ بل ہیلتھ ٹیک، ایجوکیشن ٹیک اور ایگری ٹیک کے لئے ڈیٹا کی دستیابی کو یقینی بنائے گا جس سے معیشت مزید مضبوط ہوگی۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ بل ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے نہ صرف عوام کی زندگیوں میں بہتری لائے گا بلکہ حکومت کو شفافیت اور عمل کی تیزی کے ساتھ ڈیجیٹائزیشن کی جانب لے جائے گا۔

- Advertisement -

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل نیشن بل ملک کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے، ان شاء اللہ اس بل کے ذریعے پاکستان کی تقدیر بدلے گی اور اس سے عوام کی زندگی آسان، معیشت مضبوط، اور گورننس میں شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بل کے تحت پاکستان سٹیک تشکیل دیا جائے گا جس کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لیئرز قائم ہوں گی، ان کے ذریعے شہریوں کے روزمرہ کے تمام کام اور دستاویزات باآسانی دستیاب ہوں گے جبکہ حکومت کے لئے گڈ گورننس اور ڈیجیٹلائزیشن ممکن ہوگی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552883

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں