ڈیر ہ اسماعیل خان ،موٹر کار اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 2افراد زخمی ہوگئے

105

ڈیر ہ اسماعیل خان۔ 16 نومبر (اے پی پی):المعزشوگرملز اجمل آبادکے قریب پہاڑ پور سے ڈیرہ آنےوالے موٹر کار اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 2افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ پہاڑ پور میں 31سالہ یونس محسود ولد جمال الدین سکنہ قریشی موڑ نون نے رپورٹ درج کرائی ہے

کہ میں ،16سالہ شیر اللہ محسود ولد لالی شاہ حال قریشی موڑاور 18سالہ عصمت اللہ بیٹنی ولد رحمت اللہ سکنہ قریشی موڑ، کار پرپہاڑ پور سے ڈیرہ کو روانہ تھے کہ المعز شوگرملز کے قریب ڈیرہ چشمہ روڈ اجمل آباد کے مقام پر پنڈی کوچز کی مسافر گاڑی جس کو ڈرائیور تیزرفتاری اور غفلت سے چلا رہا تھا ہماری کار کو ٹکر مار دی جس سے میں اور میرا ایک ساتھی معجزانہ طور پر بچ گئے جبکہ ہمارے دو ساتھی شیر اللہ محسود اور عصمت اللہ بیٹنی زخمی ہوگئے ، جبکہ ہماری گاڑی کا بھی شدید نقصان ہواہے