34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںڈیرہ اسماعیل خان ، مقتول کے قتل میں اس کی اپنی بیوی...

ڈیرہ اسماعیل خان ، مقتول کے قتل میں اس کی اپنی بیوی اور بیٹا ملوث نکلے،

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان ۔۔۔ 09 مارچ (اے پی پی):تھانہ بند کورائی کی حدود میں لاپتہ ہونے والے شخص کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس کی کامیاب تفتیش کے بعد مقتول سعد اللہ کے قتل میں اس کی اپنی بیوی اور بیٹا ملوث نکلے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کےنواحی علاقہ اعوان کا رہائشی سعد اللہ کنڈی 28 فروری 2025 کو اچانک گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔

اہل خانہ کی مسلسل تلاش کے باوجود جب کوئی سراغ نہ ملا تو مقتول کے بھائی عنایت اللہ نے 5 مارچ کو تھانہ بند کورائی میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

- Advertisement -

پولیس نے تفتیش کے دوران مقتول کی بیوی فاطمہ بی بی اور بیٹے نجیب اللہ کو شامل تفتیش کیا، جہاں بیٹے نے سنسنی خیزانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو جھگڑوں کے باعث اس نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اپنے والد کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا اور لاش کو گھر کے صحن میں دفن کر دیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش برآمد کر لی اور ماں بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570538

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں