- Advertisement -
ڈیرہ اسماعیل خان۔ 29 اپریل (اے پی پی):تحصیل درابن میں کلاچی موڑ کے قریب ڈی ایس پی سید مرجان و ایس ایچ اوسبطین کی گاڑیوں کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، پولیس افسران و اہلکار محفوظ رہے، گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ درابن میں ڈی ایس پی سید مرجان و ایس ایچ او سبطین پولیس نفری و بکتر بند گاڑی کے ہمراہ روانہ تھے کہ اس دوران کلاچی موڑ کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوگیا، دھماکے کے نتیجے ڈی ایس پی کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ڈی ایس پی و ایس ایچ اوسمیت تمام پولیس نفری محفوظ رہی ۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ سڑک کنارے گہرا گڑھا ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589599
- Advertisement -