ڈیرہ اسماعیل خان ،سٹی میئر کے نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار عمر امین گنڈہ پور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ، وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی صحافیوں سے گفتگو

52

ڈیرہ اسماعیل خان ۔7جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ،عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ،سٹی میئر کے نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار عمر امین گنڈہ پور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار ڈیرہ بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ،عوام ہمارے امیدوار کوکامیاب بنائیں گے اور ایک مرتبہ پھر ڈیرہ بھر میں دوبارہ عوام کی امنگوں کے مطابق قیادت میسر آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ،اس سلسلے میں ہم ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں ،ڈیرہ کے عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔