33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں...

ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

- Advertisement -

راولپنڈی ۔22مارچ (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی عیسی کی نماز جنازہ بدھ کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزازات کے ساتھ ادا کر دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران ، جوانوں، شہیدوں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاکستان کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کو ایک پرامن پاکستان فراہم کرنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم اورایمان کو مضبوط کرتی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=356778

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں