ڈیرہ اسماعیل خان ۔ سٹی پولیس کی کارروا ئی، چور گرفتار

101

ڈیرہ اسماعیل خان۔۔۔ 24 جنوری (اے پی پی):تھانہ پروآ پولیس نے ایس ڈی پی او پروآ سرکل نور حیدر خان اور ایس ایچ او گل شیر خان کی قیادت میں چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔ کارروائی کے دوران مختیار احمد ولد حاجی بہاول کے قبضے سے چوری کاایک شمسی پنکھا اور ایک بیٹری (100 وولٹ)، جبکہ امتیاز حسین ولد گل محمد اور نسیم ولد ربنواز کے قبضے سے چوری شدہ سامان، جس میں چینی، چاول، گھی، سگریٹ، اور شیمپو شامل تھے۔برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا