31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ اسماعیل خان ۔ کرپشن، تشدد، غیرقانونی حراست اور کسی بھی ناانصافی...

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ کرپشن، تشدد، غیرقانونی حراست اور کسی بھی ناانصافی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ریجنل پولیس آفیسر

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 02 مئی (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سید اشفاق انور نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کرپشن، تشدد، غیرقانونی حراست اور کسی بھی قسم کی ناانصافی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پولیس کو غیرجانبدار رہتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔آر پی او ڈیرہ نے تھانہ بندکورائی، پہاڑپور، کڑی خیسور اور چشمہ چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے تھانوں کے روزنامچوں، اسلحہ خانوں، میس، حوالات اور رہائشی بیرکوں کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی، ایف آئی آر، مال مقدمات، تاثرات بک، جرائم و سزایابی کے ریکارڈ اور خواتین و بچوں سے متعلق جرائم کے رجسٹروں کا بغور معائنہ کیا۔ سیکورٹی اور احتیاطی تدابیر پر توجہ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر سامان کی چیکنگ کی اور بلٹ پروف جیکٹس و ہیلمٹس کے استعمال پر زور دیا۔ ساتھ ہی، عوام کے ساتھ سہولت اور احترام سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

آر پی او نے پولیس اہلکاروں کو تاکید کی کہ وہ مظلوموں کی فوری داد رسی کریں اور ایسے افعال سے گریز کریں جو پولیس کے اخلاقی وقار کو مجروح کریں۔ انہوں نے کہا کہ **”پولیس کا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے، اور اس مقدس فریضے کو پورا کرتے ہوئے قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے۔”

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591348

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں