ڈیرہ اسماعیل خان، بریک فیل ہونے سے آئل ٹینکر پہاڑ سے ٹکرا گیا،ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق

129

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 23 اگست (اے پی پی):ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ مغل کوٹ سروبئی میں کوئٹہ سے ڈیرہ آنے والے آئل ٹینکر کی بریک فیل ہونے سے آئل ٹینکر پہاڑ سے ٹکرانے سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق ہوگئے۔

ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ مغل کوٹ سروبئی میں کوئٹہ سے ڈیرہ آنے والے آئل ٹینکر کی بریک فیل ہونے سے آئل ٹینکر قریبی پہاڑ سے ٹکرا گیا ،جس سے ٹینکر میں سوار ڈرائیور زاہد ولد عبدالرحمٰن سکنہ تالاگنگ اور کنڈیکٹر احسان اللہ سکنہ بھکر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122اسٹیشن 55کی میڈیکل ٹیموں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے فرنٹ کو کاٹ کر دونوں جاں بحق افراد کی نعشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔