ڈیرہ غازی خان ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):بارڈر ملٹری پولیس(بی ایم پی) ڈیرہ غازی خان نے کارروائی کے دوران ڈیڑھ من چرس برآمد کرکے سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ بی ایم پی مشتاق احمد ٹوانہ نے بتایا کہ ہماری فورس نے بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کوشش ناکام بنا دی ہے
، ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی گئی جس میں سے ڈیڑھ من چرس برآمد ہوئی ، منشیات سمگلر عزیز اللہ ولد سیف اللہ جو بلوچستان کے ضلع پشین کا رہائشی ہے اسے موقعے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں ایس ایچ او ساکر نجیب قیصرانی سمیت بارڈر ملٹری پولیس اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا اور میں ان کی کوشش سراہتا ہوں ، ہم نے منشیات جیسی لعنت سے نوجوان نسل کو دور رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کو بلوچستان کے ضلع پشین سے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر پنجاب کے شہر ڈسکہ سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔اس موقع پر کمانڈنٹ بی ایم پی نے ایس ایچ او کو 20 ہزار ،ایڈیشنل ایس ایچ او کو 10 ہزار روپے انعام اور تعریفی اسناد بھی دیں۔