27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ غازی خان میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

ڈیرہ غازی خان میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔11ستمبر (اے پی پی):ڈیرہ غازیخان میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن تیزاور کپاس کے کاشتکاروں کو نہری پانی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شہروں سے مستقل تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن مزید تیز کیا جائے اور تمام روکاوٹوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے ساتھ جہاں ضرورت ہو بھاری مشینری بھی استعمال کی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کپاس کے ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کو روزانہ کی بنیاد جاری رکھا جائے اور ضلع سے کپاس کی پیداوار و ترسیل کا باقاعدہ ریکارڈ محفوظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلروں کو حکومتی نرخوں کے مطابق کھادوں کی فروخت کا پابند بنایا جائے اور کھادوں کی سپلائی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے۔مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کیساتھ قیمتوں میں اعتدال لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو نوٹیفائیڈ قیمتوں پر کھادوں کی سپلائی یقینی بنائی جائیگی اورناقص کارکردگی والے پرائس مجسٹریٹس کو انسپکشن میں تیزی لانے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز زاہد اقبال،طارق شبیر،غلام محمد، سلمان احمد،زبیر خان،قاضی امین،آصف قریشی،عبدالرحمن،ڈاکٹرادریس لغاری،خورشید قیصرانی ودیگر شریک تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389012

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں