20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ غازی خان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

ڈیرہ غازی خان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 29 اگست (اے پی پی):پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ۔ اس حوالے سے انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سے ملحق پرانی سبزی منڈی میں ہیوی مشینری اور فورس کے ساتھ تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر،اے ڈی سی جی محمد اسد چانڈیہ،اے سی صدر عثمان غنی اور میونسپل اداروں کے افسران موجود تھے۔کریک ڈاؤن کے دوران ہیوی مشینری اور افرادی قوت کی مدد سے پختہ تجاوزات گرا دی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے کہا کہ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کے احکامات پر آپریشن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بے لگام تجاوزات مافیا کیخلاف ایکشن منظم پلان کے تحت کیا جارہا ہے،کسی کو بھی سرکار کی ایک انچ اراضی پر قابض نہیں رہنے دیا جائے گا۔رضوان نذیر نے کہا کہ تجاوزات قائم کرنے والے بااثر افراد کو قانون کے شکنجے میں لارہے ہیں اور پریشر کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383900

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں