ڈیرہ غازی خان۔ 29 مارچ (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف یکم سے17رمضان کے دوران مجموعی طور پر47034چھاپے مارے اور گرانفروشوں کو57لاکھ12ہزار روپے کے جرمانے کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہدزمان لک کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 151دکانداروں کے خلاف مقدمات درج ، 469گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ انکی37دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر افسران مختلف بازاروں،بلاکوں،گلی محلوں اور تحصیلوں میں پرائس چیکنگ کیلئے تعینات کئے گئے ہیں جو موقع پر ناجائز منافع خوروں کو قانون کے شکنجے میں لا رہے ہیں۔