ڈیرہ غازی خان میں سموگ پر بروقت قابو پانے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کارروائیاں جاری

151
سموگ

ڈیرہ غازی خان ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں سموگ پر بروقت قابو پانے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کارروائیاں جاری،بھٹے و کرشنگ یونٹ سیل کرکے لاکھوں روپےجرمانے عائد کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی زیر نگرانی سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں اورکرش یونٹس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،محکمہ ماحولیات ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے سخی سرور میں جپسم کرش یونٹ مالکان کو4 لاکھ روپے کے جرمانے کئے اور4یونٹس کو سیل کردیا ہے

اسی طرح کوٹ چھٹہ میں 7بھٹوں کی انسپکشن کی گئی،انوائرمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر2بھٹوں کو سیل اور ان کے مالکان کو ایک لاکھ کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے ہیں۔