ڈیرہ غازی خان میں غیرمعیاری گیس سلنڈر،ایل پی جی استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں

172
ڈیرہ غازی خان میں غیرمعیاری گیس سلنڈر،ایل پی جی استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں

ڈیرہ غازی خان۔ 13 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز چنگوانی نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے ہمراہ شہر میں غیرمعیاری گیس سلنڈر،ایل پی جی استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

اس موقع پرڈی ایس پی ٹریفک اور موٹر وہیکل انسپکٹر فیاض احمد نے ڈیرہ غازی خان کے ٹرانسپورٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پرائیویٹ/جنرل بس ٹرمینل سے ایل پی جی فیول والی گاڑی نہ چلائی جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کے ساتھ اڈا مالکان اور منیجروں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سلنڈروں کے اس غیرقانونی کاروبار کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے جوائنٹ سکواڈز مختلف علاقوں میں مانیٹرنگ کے لیے تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔