ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار اپنے بھائی سمیت جاں بحق

63
Dera Ghazi Khan Police
Dera Ghazi Khan Police

ڈیرہ غازی خان ۔ 29 مئی (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان پولیس کے اہلکار نائب کورٹ غلام یاسین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے بھائی کے ہمراہ شاہ صدردین کے علاقے میں ایک نجی دعوت سے واپس آ رہے تھے۔پولیس کے مطابق کے نامعلوم حملہ آوروں نے دونوں بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غلام یاسین اور ان کے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید علی موقع پر پہنچے اور خود صورتحال کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے ڈی پی او سید علی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔