ڈیرہ غازی خان میں پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

91
جڑواں شہروں میں انسدادپولیو مہم اختتام پذیر، ہدف سے 11 فیصد زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈپٹی کمشنر ز کامشترکہ جائزہ اجلاس

ڈیرہ غازی خان۔ 08 فروری (اے پی پی):ڈیرہ غازیخان میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع میں پولیو مہم کے چوتھے روز میں مجموعی ٹارگٹ800562میں سے804429پانچ سال سے کم عمر بچوں

کو100اعشاریہ48فیصد کوریج کے ساتھ پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں،ان چار دنوں میں 47والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کیا جن میں سے45کو قائل کرکے انکے بچوں کو بھی پولیو کے حفاظتی قطرے پلوادیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہا کہ فالو اپ کے آخری روز زیرو ڈوز اور انکار کرنے والے والدین کے بچوں کو لازمی حفاظتی قطرے ضرور پلائے جائیں۔