33.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی، اہلکاروں کو شہید کرنے والے تین...

ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی، اہلکاروں کو شہید کرنے والے تین ڈاکو ہلاک

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 28 اپریل (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان پولیس نےاہلکاروں کو شہید کرنے والے تین ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق تھانہ صدر تونسہ میں اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید کو شہید کرنے والے تین ڈاکو سپر بند 2 کے مقام پر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پانچ مسلح ملزمان دریا کی جانب سے آتے ہوئے سپر بند 2 کی طرف بڑھے اور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

جس پر پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تین خطرناک ڈاکو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہاکہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت رحمت اللہ عرف رانجھا سنجرانی، فہد عرف فہدی اور آصف عرف حاجی سنجرانی کے ناموں سے ہوئی ہےجو تھانہ صدر تونسہ کی حدود میں اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

- Advertisement -

ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل پر بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے پولیس پارٹی محفوظ رہی۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن اور قانونی کارروائی جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے کہا کہ اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید نے امن و امان کے قیام کے لیے ڈیرہ غازی خان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نمایاں کردار ادا کیا۔ پولیس فورس ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور مجرمانہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588925

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں