20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ غازی خان ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس، سکیورٹی صورت حال...

ڈیرہ غازی خان ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس، سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 29 اگست (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس کا انعقادہوا جس میں ڈیرہ غازیخان ، مظفر گڑھ، لیہ اور راجن پور کے ڈی پی اوز ،ڈپٹی کمشنرز، سکیورٹی ایجنسیز کے ڈویژنل سربراہان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے اپنے اضلاع میں لا اینڈ آرڈرکی موجودہ صورتحال، اقلیتی عبادت گاہوں اور غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کےاقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

اجلاس میں تمام تر سکیورٹی اقدامات اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں ڈی پی اوز غیر ملکی شہریوں باالخصوص چائنی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان کی نقل و حرکت کے دوران سخت سکیورٹی یقینی بنائیں اور ریجن بھرمیں امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے دیگرقانون نافد کرنے والے اداروں کے ساتھ بروقت معلومات کا تبادلہ اور مکمل کوآرڈینیشن رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان قائم رکھنے کے لیے قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف بلاتفریق قانون کاروائیاں عمل لائی جائیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383921

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں