ڈیرہ غازیخان میں سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

158
roti nan

ڈیرہ غازی خان۔ 20 اپریل (اے پی پی):حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ضلع کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے تندور اور ہوٹلز مالکان کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں،

ضلع بھر میں مختلف تندوروں اور ہوٹلوں پر214چھاپے مارے گئے،اوورچارجنگ پر گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 1 لاکھ45ہزار روپے کے جرمانے کئے اور 10ہوٹلز مالکان کو گرفتار بھی کیا گیا۔یاد رہے کہ ڈیرہ غازیخان میں سوگرام کی سادہ روٹی کی 13روپے جبکہ نان اور خمیری روٹی کی سرکاری قیمت15روپے مقرر کی گئی ہے۔