ڈیرہ مراد جمالی نمائندہ۔ 13 فروری (اے پی پی):چوتھا آل نصیراباد ڈویژن ماما واحد بخش بنگلزئی ٹی ٹونٹی وائٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں ڈائمنڈ شمس کرکٹ کلب دولت گاڑی نے فدا ہجوانی کرکٹ کلب اوستہ محمد کو شکست دے کر میدان مار لیا ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی نصیر اباد کے سیاسی و قبائلی شخصیت میر شوکت جان بنگلزئی اور ایف سی 114 ونگ کے میجر بدر شاہ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں میر ذاکر حسین ہجوانی محمد عثمان ادبی ابڑو ،حاجی سلیم احمد ابڑو ،نصیر اباد کرکٹ ایسویشن کے صدر اسرار احمد کھوسہ ،حاجی ازاد خان رڈ ،محمد اسلم بنگلزئی،قربان علی بنگلزئی سمیت دیگر تھے۔
ایمپائرنگ کے فرائض طالب حسین جونیجو اور شیر احمد ڈومکی نے سرانجام دئیے ۔مہمان خصوصی میر شوکت جان بنگلزئی اور ایف سی کے میجر بدر عباس شاہ کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے شہید عبدالغفار سیال کرکٹ اسٹیڈیم ڈیرہ مراد جمالی میں شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مہمان خصوصی میر شوکت جان بنگلزئی اور ایف سی 114 ونگ کے میجر بدر عباس شاہ نے رنر اور ونر اور افیشل میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے جبکہ سیاسی و قبائلی رہنما میر زاکر حسین ہجوانی کی جانب سے کھلاڑیوں میں نقد بھی دئیے گئے۔ عزیر احمد کھوسہ کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر شوکت جان بنگلزئی اور ایف سی 114 ونگ کے میجر بدر عباس شاہ نے کہا کہ نصیر آباد میں کرکٹ ہو یا فٹبال کھلاڑیوں میں بہت بڑا ٹیلنٹ موجود ہے ہم ہر سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ کے سپانسر بابو واحد بخش بنگلزئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ ہر سال فٹ بال اور کرکٹ کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرا کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع بھی فراہم ہو رہے ہیں۔