29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومضلعی خبریںڈیرہ مراد جمالی، کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف اقلیتی...

ڈیرہ مراد جمالی، کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف اقلیتی برادری کا احتجاج ،نعرے بازی کی

- Advertisement -

ڈیرہ مراد جمالی ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف ہندو پنچائیت ڈیرہ مراد جمالی کے زیر اہتمام سیٹھ تارا چند کی قیادت میں شادی حال وڈیرہ مراد جمالی سے ریلی نکالی گئی ۔

ریلی اسٹیشن روڈ،ڈی سی چوک سے ہوتی ہوئی شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء نے انڈیا کے وزیراعظم مودی کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ ریلی میں تاجران و دکانداران کے صدر خان جان بنگلزئی، کونسلر ہرپال داس پہوجہ،ڈاسو مل،گھنشام داس،سترام داس خان جان بنگلزئی سمیت اقلیتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

- Advertisement -

ریلی کے شرکاء سے سیٹھ تارا چند،خان جان بنگلزئی، سترام داس پہوجہ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے انڈیا کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395786

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں