ڈیرہ مراد جمالی،کراچی کے علاقے سے چھینی گئی جی ایل آئی کار سبی سے برآمد،دو ملزمان گرفتار

178
کریک ڈاؤن جاری

ڈیرہ مراد جمالی ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):سی آئی اے سبی اور صدر پولیس سبی کی کارروائی میں پولیس تھانہ اجمیرنگر کراچی کے ایریا سے چھینی گئی جی ایل آئی کار برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار لیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی سبی رینج پرویز خان عمرانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی کے احکامات پر امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری سی آئی اے انچارج قاسم گشکوری، ایس ایچ او صدر محمد آصف خجک، نے نیشنل ہائی وے پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں تھانہ اجمیرنگر کراچی کے ایریا سے چھینی گئی جی ایل آئی کار برآمد کر کے 2 ملزمان فیصل نور بنگلزئی اور نصراللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔