12.7 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں...

ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دو فیصد کمی کا اعلان

- Advertisement -

رحیم یارخان 04 مارچ (اے پی پی):ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دو فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی زیر صدارت گڈز و پبلک ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سلمان خان سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے ٹرانسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کے ساتھ گڈز ٹرانسپورٹرز بھی اپنے کرایوں میں ڈیزل کی قیمت میں کمی کے تناسب سے کمی لائیں گے اور نئے نرخ نامے اپنے بس اڈوں، بکنگ پوائنٹس، ٹرمینلز اور وہیکلز پر نمایاں طور پر آویزاں کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ عید الفطر سے قبل اپنے بس اڈوں کی صفائی اور سہولیات میں اضافے کے اقدامات کئے جائیں جبکہ مسافروں سے زائد کرایہ وصولی شکایات کسی صورت معاف نہیں کی جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں