ڈین ایونز اور ڈینس شاپووالوف ویانا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

132
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

ویانا۔27اکتوبر (اے پی پی):برطانوی نمبر دو ٹینس کھلاڑی ڈین ایونز اور کینیڈین ٹینس سٹار ڈینس شاپووالوف اے ٹی پی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

ڈین ایونز نے حریف روسی کھلاڑی کیرن خچانوف کو شکست دے کر جبکہ ڈینس شاپووالوف نے دوسرے رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو مات دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 32 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ڈین ایوانز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی کیرن خچانوف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں کینیڈا کے ٹینس کھلاڑی ڈینس شاپووالوف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو 1-6، 6-4 اور 3-6 سے شکست دےکر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کوارٹر فائنل رائونڈ میں ڈین ایوانز کا مقابلہ کینیڈین ڈینس شاپووالوف سے ہوگا۔