ڈینگی پھیلاﺅ کے لئے اگلے دو ماہ بہت اہم ہیں، تمام محکمے اور ادارے ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کر کے ڈینگی لاروا کا خاتمہ یقینی بنائیں، صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور

174

راولپنڈی۔20اگست (اے پی پی)پنجاب کے وزیر محنت وافرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ڈینگی پھیلاﺅ کے لئے اگلے دو ماہ بہت اہم ہیں تمام محکمے اور ادارے ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کر کے ڈینگی لاروا کا خاتمہ یقینی بنائیں اور جو افراد ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بن رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے یہ ہدایات کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود کے ہمراہ راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے ڈینگی ڈاکٹر وسیم اکرم ٬ ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل ٬ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ٬ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں ڈاکٹر جمال ناصر٬ سردار ممتاز ٬ شوکت جنجوعہ ٬ مرزا منصور بیگ ٬اراکین پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ٬ لبنی ریحان٬ ثوبیہ ستی ٬ اسسٹنٹ کمشنرعارف رحیم اور دیگر متعلقہ محکمو ںکے افسران نے شرکت کی