35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈینگی کے خاتمہ کیلئے ماحول کو خشک اور صاف رکھا جائے،اے ڈی...

ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ماحول کو خشک اور صاف رکھا جائے،اے ڈی سی سیالکوٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔11اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیالکوٹ مظفر مختار نے کہا ہے کہ رواں سال ضلع سیالکوٹ کے 1341 ڈینگی کے مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے تاہم کوئی کیس مثبت نہیں آیا۔ یہ بات انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مظفر مختار نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے بعد مچھروں کی بہتات بڑھ چکی ہے ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلنس کی ایکٹیویٹی کا دائرہ کار وسیع کرنا ہوگا، محکمہ صحت کی 124 آؤٹ ڈور ٹیمیں چاروں تحصیلوں میں اینڈرائڈ بیس ڈینگی ویکٹر سرویلنس کریں گی جبکہ 555 انڈور ٹیمز مینول طریقے سے انسداد ڈینگی ایکٹیویٹی انجام دیں گی۔

- Advertisement -

ڈینگی کے خاتمہ کیلئے انڈور ، آؤٹ ڈور، مثبت لاروا، ہاٹ سپاٹ اور مریضوں کی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن ہوگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفر مختار نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں ہاٹ سپاٹ کی تعداد 2 ہزار 6 سو 50 ہے۔ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے لازم ہے

ماحول کو خشک اور صاف رکھا جائے کیونکہ یہ کمیونٹی ڈیزیز ہے اور اس پر کمیونٹی کے تعاون کے بغیر قابو نہیں پایا جاسکتا ، اس کیلئے آگاہی مہم چلانا لازم ہے تاکہ شہریوں کو اس ضمن میں ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں باور کروایا جاسکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580690

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں